ایک سازش کے تحت سندھ کا امن امان تباہ کیا جا رہا ہے،علامہ راشد محمود سومرو

ْ سندھ کو قبائلی لسانی اور مذہبی جنگ کا آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، جنرل سیکرٹری جے یو آئی

اتوار 23 مئی 2021 21:45

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ کا امن امان تباہ کیا جا رہا ہے۔ سندھ کو قبائلی لسانی اور مذہبی جنگ کا آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔ سندھ حکومت پولیس کے بجائے امن و امان تباہ کرنے والوں اور ان کے سہولت کار سرداروں وڈیروں نوابوں کے ساتھ ہے۔

آپریشن میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کی زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں ایک ہی دن 4 افراد کی قبائلی تکرار میں قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جے یو آئی سندھ کی جانب سے شکارپور کے کچے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل کندھ کوٹ میں چاچڑ برادری کے 9 افراد قتل ہوئے تھے، مگر انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ پولیس کو اب تک آپریشن کی اجازت تک نہیں دی گئی ہے نہ ہی پولیس کے اتنے پاس وسائل ہیں۔ سندھ حکومت کرمنلز، ڈاکوئوں، قاتلوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے منتخب نمائندوں سرداروں کا ساتھ چھوڑے۔ اب تک بہت سارے مغوی ڈاکوئوں کے پاس ہیں۔ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں