وقف املاک بل مسترد ، یہ مغربی ایجنڈا ہے، حکمران اغیار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، علامہ راشد محمود سومرو

ملک اقتصادی طور پر ورلڈ بینک کو گروی رکھوا دیا گیا ہے ، تمام بورڈز مسترد ہم وفاق المدارس کے ساتھ کھڑے ہیں

جمعہ 11 جون 2021 23:53

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) وقف املاک بل مسترد ، یہ مغربی ایجنڈا ہے، حکمران اغیار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، ملک اقتصادی طور پر ورلڈ بینک کو گروی رکھوا دیا گیا ہے ، تمام بورڈز مسترد ہم وفاق المدارس کے ساتھ کھڑے ہیں ، لسانیت اور ترقی واریت کو سازش کے تحت پروان چڑھایا جارہا ہے ۔29جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا تاریخ ساز جلسہ عام ہوگا۔

لاک ڈان کے دوران پولیس گردی اور بھتہ خوری قابل مذمت ہے جے یوآئی جلد تاجر اتحاد سے مل کر لائحہ عمل تیار کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس گلشن شہید اسلام جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں منعقد ہوا ، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت صوبائی نائب امیر حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت صوبائی نائب امیر مولانا سائیں سراج احمد شاہ امروٹی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی رہنماں مولانا سائیں عبدالمجیب قریشی ، مولانا عبد الکریم عابد ، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، مولانا میر محمد میرک ، مولانا سعود افضل ، مولانا مولانا عبداللہ مہر ، حاجی عبد المالک ٹالپر، مولانا تاج محمد ناہیوں ، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی،حافظ سراج احمد چنا ، مولانا صالح اندھڑ ، مولانا امین اللہ، مولانا فتح محمد مہیری ، سرور بلیدی ایڈوکیٹ ، شرف الدین اندھڑ شریک ہوئے۔

اجلاس میں امیر ضلع لاڑکانہ مولانا ناصر محمود سومرو نے اعزازی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے زمینوں کی فروختگی ، قبائلی تصادم ، بیروزگاری، ملازمتوں کی خرید و فروخت، وسائل کی چوری ، کرپشن ، پانی اور بجلی کے سنگین بحران کیخلاف سندھ کے ہر ضلع میں عوامی تحریک شروع کی جائے گی ۔ جے یوآئی سندھ پہلے مرحلے میں 17 جون جمعرات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ حکمرانوں کی سرپرستی میں فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جارہا ہے لادین اور مذہب بیزار حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، سندھ پبلک سروس کمیشن پر عدالتی فیصلہ سندھ حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے ، صوبے میں پانی قلت سے فصلوں تباہ ہورہی ہیں ، محکمہ آب پاشی وفاقی حکومت اور پی پی وڈیرہ شاہی کے کنٹرول میں ہے ، کسانوں سے رشوت لیکر بااثر وڈیرے پانی کی فروخت میں ملوث ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنڈے کی تکمیل کیخلاف نبرد آزما مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عوامی تحریک جاری رہے گی ۔ پیپلز پارٹی کیمشن مافیا کا روپ اختیار کر چکی ہے جے یوآئی پیپلز پارٹی کے بھونڈے اقدامات کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ بعد ازاں جے یوآئی ضلع لاڑکانہ کے امیر اور جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ کے مہتمم مولانا ناصر محمود سومرو نے ارکین عاملہ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں