ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز کی زیر صدارت اجلاس ،شہر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ریسکیو15 ، اینٹی اسٹریٹ کرائم اور ٹریفک انچارجزکی شرکت

منگل 14 ستمبر 2021 19:39

لاڑکانہ۔14ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) :ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی خصوصی ہدایات پرلاڑکانہ شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت کرتےہوئےایس ایس پی ہیڈ کوارٹرزمحمد کلیم ملک نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کا گھیرا تنگ کرکےہرروز کی بنیاد پر نتیجہ خیز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی و خارجی روٹس پر گشت میں اضافہ کرکے ہر وقت ایس ایچ اوز آن روڈ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ اشتہاری، روپوش اور منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائےتاکہ آنے والی نسلوں کو سماجی برائیوں سے بچا یا جا سکے،کسی بھی علاقے سے جرائم کی شکایات موصول ہوئیں تو ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تمام پولیس افسران احسن طریقے اور ذمہ داری سے فرائض کو یقینی بنائیں،کسی قسم کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،فرائض میں کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں