لاڑکانہ:ادویات کی کمی نہیں،مریض زیادہ ہیں,ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت،پاپولیشن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 19:43

لاڑکانہ۔9اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) :صوبائی وزیر صحت،پاپولیشن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ادویات کی کوئی بھی کمی نہیں ہے،مریض زیادہ ہیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں۔یہ دورہ ایک ہفتہ پہلے شیڈول تھا پر کووڈ کی وجہ سے نہ کر سکےلہٰذا اب کووڈ کا نمبر کم ہو گیا ہے،اس لیے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں پہنچی ہوں تا کہ ہسپتالوں کے مسائل حل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال آئی ایچ ایس سے واپس لے کر پی پی ایچ آئی کو دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آ ئی ایچ ایس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے رتودیرو، نئوں دیرو، گڑھی خدابخش، ڈوکری، باڈھ وغیرہ کے  ہسپتال  پی ایچ آئی کے حوالے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز  شیخ زید ویمین ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کمشنر آفس لاڑکانہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیرنے بچوں  کے  ہسپتال میں قائم ایچ آئی وی سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملہ  کو ہدایت دی کہ  کام کو اور بھی زیادہ بہتر بنایا جائے ۔ اس کے بعد صوبائی وزیر نے بچوں کے ایس این وارڈ،نیوٹریشن،کے ایم سی، ای ایم سی، سک نیو بارن کیئر یونٹ،نیوٹریشن اسٹیبلائیزیشن سینٹر و دیگر سیکشنز کا دورہ کیا۔ اس کے بعد شیخ زید ویمین ہسپتال پہنچ کر مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

اس کے بعد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن کے ڈی ایچ اوز، ایم ایس،پی پی ایچ آئی،یو این ایڈ کے عملہ سے معلومات لیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت دی کہ کووڈ ویکسین کے عمل کو اور بھی تیز کیا جائے۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کے عملہ  پر زور دیا کہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے ٹریٹمینٹ پروٹوکول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرا اور سکیورٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس لاڑکانہ کو سختی سے ہدایات دیں کہ ہسپتالوں میں سینیٹائیزر اور ہینڈ واش کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کا خاص تعاون حاصل ہے،جس کی وجہ سے پولیو کیسز میں بہتری آئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں پولیو، میسلز کے علاوہ کووڈ ویکسین بھی لگائی جائے تا کہ انہیں اس خطرناک بیماری سے بچا سکے۔

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ،یو کے ٹاکیوموٹو یو این ایڈ کنٹری ڈائریکٹر پاکستان اینڈ افغانستان،ڈاکٹر ایاز سومرو یونیسیف،راجوال خان سیکریٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور لاڑکانہ ڈویزن کے ڈی ایچ اوز موجود تھے۔اس سے قبل صوبائی وزیر صحت  ڈاکٹر عذرہ پیچوہو  نے رتودیرو تحصیل ہسپتال اور ایچ آئی وی سینٹرکا دورہ کیا،جہاں پر ایم ایس تحصیل ہسپتال نے بریفنگ دی،جس کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔میٹنگ میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈویژنل کوویڈ کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے تا کہ رہ جانے والے لوگوں کو ویکسین کی جا سکے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں