لاڑکانہ میں کارکنان نے جن مسائل کی نشان دہی کی، حل کی جو تجاویز دیں، ان پر فوری عمل درآمد کریں، بلاول بھٹو کی وزراء کو ہدایت

میں نے مناسب سمجھا کہ بجائے بھٹو ہائوس یا بلاول ہائوس کے میں آپ سے آپ کے محلوں میں ملاقاتیں کروں، بلاول بھٹو یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کی تنظیمیں فعال ہیں، کارکن اپنی جدوجہد تیز کریں۔ میں ملک کے کونے کونے میں جاکر بھٹو ازم کا پیغام پہنچا رہا ہوں

اتوار 10 اکتوبر 2021 20:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے وزراء کو ہدایت دی ہے کہ لاڑکانہ میں کارکنان نے جن مسائل کی نشان دہی کی، حل کی جو تجاویز دیں، ان پر فوری عمل درآمد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ یوسی 20میں واقع گلشن مدینہ کالونی آمد اور تنظیمی عہدیدار حاکم سولنگی کی رہائش گاہ پر کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے کارکنان کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور ٹکٹ ہولڈر جمیل احمد سومرو ،لاڑکانہ یوسی صدر فدا حسین اور جنرل سیکریٹری باقر جلبانی، اعجاز جاکھرانی، خورشید جونیجو، برہان چانڈیو، گھنور اسران، نصیبہ چنہ، منصور شاہانی، طارق انور سیال ، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ، عمران جتوئی، وقار بھٹو، آفتاب بھٹو، سردار نواز شیخ، سلیم سومرو ، شیر محمد لغاری، رمضان شیخ، جان محمد بروہی، آمنہ جمالی، شبیراں جوکھیو، ڈاکٹر سکینہ گاد، انور لہر، سرفراز کھوکھر، کامران اوڈھانو، ناصر شاہ، سردار شاہ، ضیا عباس رضوی، قاسم نوید قمر، اور ندا کھوڑو سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جیالوں نے ضلع کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کے مسائل کے حوالے سے کارکنان کی شکایات اور تجاویز کو بغور سنا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مناسب سمجھا کہ بجائے بھٹو ہائوس یا بلاول ہائوس کے میں آپ سے آپ کے محلوں میں ملاقاتیں کروں۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کی تنظیمیں فعال ہیں، کارکن اپنی جدوجہد تیز کریں۔ میں ملک کے کونے کونے میں جاکر بھٹو ازم کا پیغام پہنچا رہا ہوں۔ چاہے بھٹو شہید یا بی بی شہید کا دور ہو یا صدر زرداری کا، جو بھی پی پی پی کا حصہ رہا، سب کو دوبارہ جدوجہد کی دعوت دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو مکان دئیے، عمران خان نے چھین لئے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کو روزگار دیا، عمران خان نے چھین لیا۔

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments