پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرو خان چوک پر خیر بخش محلہ پہنچ گئے، کارکنان کے اجلاس کی سربراہی

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہمراہ موجود سندھ حکومت کے وزرا کو کارکنان کی جانب سے بتائے گئے مسائل اور حل کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی

اتوار 10 اکتوبر 2021 20:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرو خان چوک پر خیر بخش محلہ پہنچ گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے پی پی پی یوسی 01 کے صدر ذوالفقار علی بروہی کی رہائش گاہ پر کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کی ۔کارکنان کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور ٹکٹ ہولڈر جمیل احمد سومرو، اعجاز جاکھرانی، خورشید جونیجو، برہان چانڈیو، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ، عمران جتوئی، انور لہر، وقار بھٹو، آفتاب بھٹو، سرفراز کھوکھر، کامران اوڈھانو ، ذوالفقار بروہی، شیر محمد لغاری، رمضان شیخ، آصف ڈاھانی، جان محمد بروہی، علی حسن کھوکھر، آمنہ جمالی، شبیراں جوکھیو، ڈاکٹر سکینہ گاد، ناصر شاہ، سردار شاہ، ضیا عباس رضوی، قاسم نوید قمر، اور ندا کھوڑو اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جیالوں نے ضلع کے مسائل کی نشان دہی کی، حل کے لئے تجاویز بھی دی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہمراہ موجود سندھ حکومت کے وزرا کو کارکنان کی جانب سے بتائے گئے مسائل اور حل کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کے سوگوار خاندانوں سے مرحومین کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے محمد علی ناریجو، مولا بخش سومرو سے ان کے عزیزوں جبکہ سجاد رند سے ان کے والد ، عاشق علی چانڈیو سے ان کی ہمشیرہ، شاہد علی کلہوڑو سے ان کی والدہ اور امیر علی مگسی سے ان کے بھائی کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں