بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:16

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء)بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 47994 طلبہ اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے 43555 طلبہ کامیاب رہے جبکہ 4218 طلبہ کامیاب نہ ہوسکے۔کنٹرولر امتحانات نے مطابق میٹرک جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 1654 طلبہ اور طالبات نے شرکت کی، پاس ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1108 رہی۔

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments