لاڑکانہ میں خسرہ اور روبیلا بچائو مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 19:49

لاڑکانہ ۔21اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے کہا ہے کہ 09 ماہ سے 15 برس تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے پوری ملک کی طرح لاڑکانہ میں بھی میسلز اور روبیلا کیچ اپ مہم 15نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے دربال ہال میں میسلز اور روبیلا کیچ اپ مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

میٹنگ میں میسلز اور روبیلا کیچ اپ مہم کا جائزہ لیا گیا اورآگے کی حکمت عملی بنائی گئی۔انہوں نے کہا کے ضلع میں میسلز اور روبیلا کیچ اپ کی شروع ہونے والی مہم کو کامیاب بنایا جائے اور ایس او پیز کے تحت سینیٹائزرز،ماسک اور سماجی فاصلے کو مد نظر رکھ کر بچوں کو میسلز اور روبیلا کیچ اپ مہم کے دوران ٹیکے لگوائے جائیں تاکہ کوئی بچہ اس مہم سے رہ نہ جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ اگر جو کوئی عملا بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں کام کرنے والی ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے محکمہ صحت کے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ زیادہ سے زیادہ محنت کی جائے تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ضلع کے سارے شہر،گاوں،ہسپتال، بس اسٹینڈز، بازاریں اور عام جگہوں پر 09 ماہ سے 15 برس تک کے بچوں کو میلز اور ربیلا کیچ اپ کے دوران ویکسین کی جائے۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے  افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز میں طلبا کے ب فارم یا والدین کے شناختی کارڈ چیک کرکے 12 برس سے زیادہ عمر والے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے.میٹنگ میں محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنرز کو چارٹ اور نقشوں کے ذریعے بریفنگ دی۔اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرز، ہیلتھ کے افسران، این جی اوز، محکمہ تعلیم اور متعلقہ محکموں کے عملداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں