جیکب آباد شہر میں قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:15

لاڑکانہ۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :جیکب آباد شہر میں قرآن پاک  کے نسخوں کو شہید کرنے کے خلاف  جے یو آئی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ے  میں ہزاروں شہری، جے یو آئی کارکنان، مختلف سیاسی، سماجی، دینی،کاروباری، اقلیتی رہنمائوں نے شرکت کی   ۔جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی جانب سے جیکب آباد شہر کے کالونی کے نزدیک مسجد عائشہ صدیقہ ؓمیں نامعلوم ملزمان کی طرف سے مسجد میں موجود قرآن شریف کے نسخوں  کو آگ لگانے کے خلاف  احتجاجی مظاہر ے کی قیادت جے یو آئی کے ضلعی  امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا فدا احمد ڈول ،حافظ میر محمد بنگلانی، سید شاہ محمد شاہ، مولانا سلیم اللہ بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی،مولانا عبدالجبار رند، مولانا نصراللہ گہنیو،سردار ذوالفقار علی، حماداللہ انصاری، میر حسن،مولانا تاج محمد بھٹی، اسداللہ حیدری، تاج محمود انصاری، عبداللہ عباس نوناری، مولانا سجاد الرحمن نوناری، قاری عبایت اللہ مہر، نور خان ، امیر معاویہ بنگلانی  نے کی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی جیکب آباد  کے دفتر سے نکالے گئے جلوس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور مظاہرین  نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین نے شہر مختلف شاہراوں ،صرافہ بازار، شاہی بازار، بھٹائی بازار، تھانہ روڈ، قائد اعظم روڈ پر مارچ کرکے   نعرے لگائے، بعد میں شہر کی اہم شاہراہ ڈی سی چوک پر چاروں اطراف روڈ بلاک کر کے ٹریفک جام کردی۔ بعد ازاںپریس کلب کے سامنے دھرنادیا ۔اس موقع پر مقرر ین نے  مطالبہ کیا کہ جلد ملزمان کو گرفتارکیا جائے اور اس مذموم منظم سازش کو بے نقاب کیا جائے

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں