چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

نوشین کی موت گلے میں پھندے کے باعث ہوئی، دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات ملے ہیں

جمعرات 25 نومبر 2021 23:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی پراسرار موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل میں طالبہ نوشین کاظمی کی لاش برآمد ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوشین کی موت گلے میں پھندے کے باعث ہوئی، دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ نوشین کاظمی سندھ کے عوامی شاعر استاد بخاری کی نواسی اور دادو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہدایت حسین شاہ کی بیٹی تھیں۔والد کا کہنا ہے کہ بیٹی سے ایک دن پہلے بات ہوئی تھی اس نے کسی پریشانی کا ذکر نہیں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ روم میٹ اور دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میڈیکل کے چوتھے سال کی طالبہ نوشین کی لاش چھ گھنٹے تک پنکھے سے لٹکی رہی، دروازہ توڑ کر لاش کو باہر نکالا گیا تھا، مبینہ طور پر لاش کے ساتھ پرچہ بھی ملا لکھا تھا اپنی مرضی سے خودکشی کررہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں