ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات

پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن.اشتہاری و مطلوب،07 ملزمان گرفتار۔اسلحہ، منشیات، موٹرسائیکلیں اور مویشی برآمد

منگل 18 جنوری 2022 21:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن.اشتہاری و مطلوب،07 ملزمان گرفتار۔اسلحہ، منشیات، موٹرسائیکلیں اور مویشی برآمد تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے۔سات سے زائد سنگین مقدمات میں اشتہاری دو ملزمان احسان گھانگھرو اور نظر محمد چانڈیو کو دو عدد بغیر لائسنس ڈبل بیرل بندوقوں اور کارتوسوں سمیت گرفتار کرلیا ہی. گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری شدہ مویشی بھینس، گائے اور بکری برآمد کرکے اصل اونر جانب سومرو کے حوالے کردی گئی ہیں. سول لائن پولیس نے د و مطلوب ملزمان اکبر شیخ اور سجاد شیخ کو دو عدد بغیر لائسنس پسٹلزبمعہ گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلقہ پولیس نے پیر گوٹھ لاڑوسے اشتہاری ملزم شبیر عمرانی کو بغیر لائسنس ریوالور اورگولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ نظر محلہ سے ملزم عدنان پھلپوٹو کو منشیات بھنگ سمیت 0گرفتار کرلیا ہے۔ڈوکری پولیس نے دوران گشت لال باغ کے قریب ملزم شفیع تھیم کو منشیات بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ لاشاری پولیس نے شہری وحید ڈاہانی سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔رتوڈیرو پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک عبدالحفیظ سومرو کے حوالے کردی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں