اشتعال، نفرت و تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے،وفاقی وزیر شازیہ مری

جمعرات 12 مئی 2022 00:19

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی عمران خان کی حکمت عملی ملک کے لئے تباہ کن ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کی نہ اپوزیشن میں حامی تھی اور نہ اب حکومت میں ہے۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کیا۔

وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا کہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنارہے ہیں ۔ وہ سندھ میں کھل کر سیاست کریں جبکہ ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں