لاڑکانہ،ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان روڈ چیکنگ سے پہلے ٹیکسز جمع کروا دیں،صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ

جمعرات 12 مئی 2022 23:44

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لئے موقع پر ٹیکس جمع کروانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم 16 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر پہلی مرتبہ گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لئے موقع پر ٹیکس ادائیگی کی سہولت فراہم کردی ہے جس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ اب ٹیکس نادہندہ گان اپنے ٹیکسز روڈ چیکنگ مہم کے دوران ہی ادا کرسکیں گے۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے اپنے ایک بیان میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ روڈ چیکنگ مہم شروع ہونے سے قبل ہی اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں تاکہ انہیں کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں