وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری کی کراچی دھماکے کی پرزور مذمت ،واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پیر 16 مئی 2022 12:44

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری  کی کراچی  دھماکے کی پرزور مذمت ،واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے علاقے صدر، مرشد بازار میں دھماکے کے افسوسناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک میں اس قسم کے دہشت گردی کے مجرمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کےامن کو تباہ کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں