سندھ ، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ سمیت14اضلاع میں پولنگ کاعمل جاری

اتوار 26 جون 2022 13:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں14 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں گھوٹکی,سکھر, خیرپور, جیکب آباد, شکارپور, قمبرشہدادکوٹ ,لاڑکانہ,کشمور, نوشہروفیروز,شہید بےنظیرآباد,سانگھڑ,میرپورخاص,عمرکوٹ اور تھرپارکر کے اضلاع میں پولنگ کا صبح آٹھ بجے سے جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ ضلعے میں ایک ڈسٹرکٹ کونسل,ایک میونسپل کارپوریشن,دو میونسپل اور چارٹائون کمیٹیز کے 422 حلقوں میں انتخابی عمل جاری ہے جس میں 1330 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابی فہرست کے مطابق لاڑکانہ میں آٹھ لاکھ بیالیس ہزار سے زائدووٹرز اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 712 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 270 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پانچ ایس ایس پیز کے علاوہ چار ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں