لاڑکانہ، پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن

اتوار 26 جون 2022 15:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) لاڑکانہ میں پولیس اور رینجر کا مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ترجمان لاڑکانہ پولیس کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کا رینجرز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے سلسلے میں ہوٹلوں مسافرخانوں ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں کی تلاشی لی گی اور بغیر دستاویزات افراد اور گاڑیوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں