لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑے میں متعدد افراد زخمی

اتوار 26 جون 2022 19:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران لڑائی جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں جے یو آئی ف اور پیپلزپارٹی کے کارکن آمنے سامنے آئے جنہوں نے ایک دوسرے کے اوپر ڈنڈوں کے وار کئے، جس کے نتیجے میں تیس کارکن زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔جب کہ ٹھل کی یوسی 28 پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ادھر کشمور میں گڈو کے وارڈ نمبر 10 کے پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں