الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونیکا حکم

انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعدکی سنگین خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن

پیر 27 جون 2022 15:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونیکا حکم جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعدکی سنگین خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 21 جون کو ہونے والے جلسیکو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط بھی لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسے کو روکا جائے، الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا،اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائیگی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں