لاڑکانہ : سندھ حکومت اقلیتی برادری کے ساتھ ہے ، وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں،صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی

بدھ 29 جون 2022 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نےرانی پور سے اغوا ہونے والے آدیش کمار کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے اس ضمن میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا، اور انہیں آدیش کمار کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ، گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کے ساتھ ہے ، وہ خود کو اکیلا نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے آدیش کے خاندان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آدیش کمار کو جلد بازیاب کرایا جائے گا اور اغوا کاروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز رانی پور سے 8 سالہ آدیش کمار کو ٹیوشن جاتے وقت اغوا کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں