لاڑکانہ ،مختلف شہروں میں بند لائبریریوں کو دوبارہ کھلوانے ،نئی لائبریریوں کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 30 جون 2022 23:39

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے شاہپورجھانیاں میں قائم جھانیاں پبلک لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں کوشش ہے کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے ضلع کے مختلف شہروں میں بند لائبریریوں کو دوبارہ کھلوانے اور نئی لائبریریوں کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھانیاں پبلک لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے، اس لائبریری کے قیام سے شہر اور گردو نواح کے علم سے لگن رکھنے والے افراد اور زیرتعلیم طلباءو طالبات کو اپنے علم میں اضافہ کرنے کا بہترین موقعہ فراہم ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس علاقے کے نوجوان اپنے علم میں مزید اضافہ کرنے کے لئے اس لائبریری سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد حافظ ذیشان، مختیار کار قاضی احمد نعیم وسطڑو اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں