ریجنل سینٹر لاڑکانہ قمبر، شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کے لئے پارٹ ٹائم ریجنل کوآرڈینٹر کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اعلامیہ

ہفتہ 2 جولائی 2022 12:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر لاڑکانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریجنل سینٹر لاڑکانہ قمبر، شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کے لئے پارٹ ٹائم ریجنل کوآرڈینٹر کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے امیدوار جوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں اور ریجنل فیکلٹی نیٹ ورک میں کام کرنے کے اہل ہیں ، ان کواطلاع دی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں اپنی سی وی، تعلیمی سرٹیفکیٹ اور تجربے کی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ادارے سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں