پاکستان ایئر فورس سینٹر سکھر میڈیکل برانچ میں بطور جی ڈی ایم اوز/سپیشلسٹ شمولیت کے لیے رجسٹریشن شروع

پیر 4 جولائی 2022 16:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) پاکستان ایئر فورس سینٹر سکھر کی میڈیکل برانچ میں بطور جی ڈی ایم اوز/سپیشلسٹ شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان ایئر فورس سینٹر سکھر کے سکواڈرن لیڈر ثاقب حیات کی جانب سے میڈیکل برانچ کے لیے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 24 سے 28 سال کی عمر کے مرد امیدوار اہل ہیں۔

ایم بی بی ایس سیکنڈ کلاس اور ہاؤس جاب کا ایک سالہ تجربہ رکھنے والے درخواست دے سکتے ہیں، یورولوجسٹ اور آرتھوپیڈک سرجنز کے لیے ایف سی پی ایس/ایف آر سی ایس اور ڈپلومیٹک امریکن بورڈ کی ڈگری ہونی چاہیے جبکہ 29 سے 48 سال کی عمر کے افراد میڈیکل سپیشلسٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ گیسٹروئنٹولاجسٹ کے ماہر اور پلمونولوجسٹ کے لیے ایف سی پی ایس/ ایف آر سی ایس/ڈپلومیٹ امریکن بورڈ/ایم ڈی کی ڈگری ہونی چاہیے جبکہ نیورو سرجن کے لیے، ایف سی پی ایس/ ایف ٓار سی ایس اور ایم آر سی ایس کی ڈگری والے ڈاکٹر اہل ہیں۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے پاس ایچ ای سی، پی ایم ڈی سی، پی ایم سی سے منظور شدہ کالجوں/یونیورسٹیوں کی ڈگریاں ہونی چاہئیں۔رجسٹریشن پاکستان ایئر فورس کی ویب سائٹwww.joinpaf.gov.pkپر 14 جولائی 2022 تک کی جا سکتی ہے۔ آئی ایس ایس بی کی طرف سے 2مرتبہ مسترد شدہ امیدوار درخواست نہیں دے سکیں گے جبکہ فوج یا دیگر سرکاری ملازمتوں سے برطرف ہونے والے ملازمین بھی نااہل ہیں۔ اہل امیدوار تعلیمی اسناد اور دیگرضروری دستاویزات کے ساتھ پی اے ایف سکھر سنٹر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں