بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچائو کے لئے حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں مناسب اقدامات کیے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر

بدھ 6 جولائی 2022 20:47

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) حالیہ مون سون کی بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچائو کے لئے حکومت سندھ نے مناسب اقدامات کیے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ کابینہ کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں افراد اور علاقوں کی بحالی کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس وقت صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے حالیہ مون سون کی بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاو کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے بحالی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بحالی کے کاموں میں تیزی لائیں تاکہ عوام کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے معاملے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہوسکے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں