کمشنر لاڑکانہ کی سانحہ سیہون میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

جمعرات 23 فروری 2017 22:32

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے سانحہ سیہون میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لئے چانڈکا اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال کے ایم ایس اور ڈاکٹروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور ڈویزنل انتظامیہ زخمیوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں