جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 23 فروری 2017 22:32

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کمشور کندھ کوٹ ضلع کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران درانی مہر تھانے کے دو پولیس اہلکار عجبن خان سبزوئی اور غلام علی بہلکانی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کشمور عبد الحکیم مزاری نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں اہلکاروں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ کندھکوٹ کے کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہمارے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں