سانحہ سیوہن کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا،شہدا کی تعداد 93ہوگئی

ہفتہ 25 فروری 2017 17:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) سانحہ سیوہن کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا۔ سانحہ کی شہیدوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیوہن میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رانیپور کے رہائشی استاد حاجن خاصخیلی کو 9 روز قبل چانڈکا اسپتال کے سرجیکل یونٹ میں داخل کیا گیا جہاں گذشتہ روز خموں کے تاب نہ لاتے ہوئے استاد حاجن خاصخیلی دم توڑ گیا جس کی لاش کو بذریعہ ایمبولینس گھر منتقل کیا گیا جہاں پر ورثا میں کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں سانحہ سیوہن کے 6 زخمی اب بھی زیر علاج ہے جبکہ سیوہن سانحے کے شہدا کی تعداد 93 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں