سانحہ سہون کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 23:01

لاڑکانہ۔ 25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) سانحہ سہون کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیہوہن میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رانی پور کے رہائشی استاد حاجن خاصخیلی کو 9 روز قبل چانڈکا اسپتال کے سرجیکل یونٹ میں داخل کیا گیا جہاں گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے استاد حاجن خاصخیلی دم توڑ گیا جس کی لاش کو بذریعہ ایمبولینس گھر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں سانحہ سیہون کے 6 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ سہون سانحہ کے شہداء کی تعداد 93 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں