لاڑکانہ ، قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا وزٹ پروگرام

پیر 27 فروری 2017 22:01

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) نادرا ہیڈ آفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نادرا لاڑکانہ ڈویزن کی جانب سے مختلف علاقوں سے پیر سے 31 مئی تک قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل رجسٹریشن وین کا وزٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق متعلقہ تاریخوں پر تحصیل شکارپور، خانپور، گڑھی یاسین، لکھی، ضلع جیکب آباد کی تحصیل جیکب آباد، ٹھل، گڑھی خیرو، ضلع لاڑکانہ کی تحصیل لاڑکانہ، ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل قمبر، نصیرآباد، سجاول، وارہ جبکہ ضلع کشمور کندھکوٹ کی تحصیل کشمور، کندھکوٹ اور تنگوانی کے یوسیز میں جاکر عوام کو قومی شناختی کارڈ بناکر دیں گے۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے متعلقہ اضلاع کے ضلعی ایڈمنسٹریشن اور ایس ایس پیز کو گذارش کی گئی ہے کہ نادرا عملے کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں