لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار

پیر 27 فروری 2017 22:01

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں، غیرقانونی اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موٹرسائکلیں اور ایک بھینس برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلہ کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم احمد علی عرف موٹو مغیری کو پسٹل اور گولیوں سمیت، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم نواز جاگیرانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ رشید وگن کی پولیس نے ملزم حضوربخش بروہی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو تھانہ پولیس نے روپوش ملزم قطب سانگی کو، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم صدورو عرف فراز جتوئی کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، تھانہ ولید کی پولیس نے چیکنگ کے دوران اشتہاری ملزم سلیمان جتوئی کو، باقرانی تھانہ پولیس نے ملزم دربان انڑ کو ایک کلو دو سئو گرام چرس سمیت جبکہ ناکابندی کے دوران عاقل ایٹ پیر شیر، فتح پور اور رشید وگن تھانوں کی پولیس نے کاروائی کے دوران دو موٹرسائکلیں اور چوری کی گئی ایک بھینس برآمد کرلی ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباس، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں