لاڑکانہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، کمشنر لاڑکان

منگل 28 فروری 2017 19:54

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے جبکہ کام کے معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈپٹی میئر کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے اندر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جلد 400 سے زائد صفائی کے عملے کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے۔ کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کے دوران دفاتر کے احاطے میں پودے لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو سکے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں