لاڑکانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہوگئے

بدھ 1 مارچ 2017 23:33

لاڑکانہ۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاڑکانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے علاقے اللہ آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں عبدالعزیز چانڈیو، سلیم چانڈیو، تین سالہ ارم، پانچ سالہ ملائکہ، 6 سالہ حاجانی اور دو خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر چانڈکا اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ واقعہ کھانا پکانے کے دوران پیش آیا جس کے باعث ہم جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب گھر میں لگی آگ کو اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا۔ اگ کے باعث گھر میں رکھے کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں