لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلے کے لئے ٹیسٹ 30ستمبر کو منعقد ہونگے

منگل 25 ستمبر 2018 16:54

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلے کے لئے ٹیسٹ 30ستمبر کو منعقد ہونگے ،ٹیسٹ مین کیمپس اوتھل ،کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ان تمام طلباء وطالبات جنہوں نے مختلف شعبوں میں داخلے کے لئے فارم جمع کرائے ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا ٹیسٹ 30ستمبر بروز اتوار کو لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے مین کیمپس سمیت کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہونگے،ایگریکلچر ،ڈی وی ایم اور ایم فل کے امیدواروں کا ٹیسٹ بذریعہ این ٹی ایس لیا جائے گا اور ان تمام امیدواروں کے رول نمبر سلپ این ٹی ایس کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں،باقی شعبوں کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ ٹیسٹ کے دن مہیا کی جائیگی ،علاوہ ازیں یونیورسٹی ڈیرہ مراد جمالی کے امید واروں کا ٹیسٹ کوئٹہ اور بوائز انٹر کالج ڈیرہ مراد جمالی میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں