لسبیلہ میں سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ،صوبائی اسمبلی کی نشستوں سمیت قومی اسمبلی کی نشست پر بڑی سیاسی قوتیں آمنے سامنے

بدھ 20 جون 2018 18:50

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) لسبیلہ میں سیاسی گہما گہمی میں اضافہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں سمیت قومی اسمبلی کے نشست پر بڑے بڑے سیاسی قوتیں آمنے سامنے مقامی لوگوں میں پارٹیاں تبدیل کرنے کی بھی رسم چلی ہی.تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے 2018 کے الیکشن کے سلسلے میں لسبیلہ میں سیاسی دنگل شروع بڑے بڑے سیاسی پہلوان میدان میں اتر چکے ہیں سیاسی مبصرین کے مطابق قومی اسمبلی کی حلقہ NA272 کی نشست پر آزاد امیدوار سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی. بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع جبکہ صوبائی اسمبلی کی حلقہ PB50 اوتھل.

(جاری ہے)

بیلہ/لاکھڑا کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے میر حسن جاموٹ کے درمیان سخت مقابلہ کا امکان ہے دوسری جانب مذکورہ حلقوں کے امیداروں کی جانب سے سیاسی اتحاد کیلے بھی میدان کھلے رکھے ہوئے ہیں کب کس کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوجائے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا واضع رہے کہ الیکشن کا موسم دیکھ کر لسبیلہ میں مقامی لوگوں میں بھی رنگ بدلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو کل تک جام کمال کے ساتھ تھے وہ آج پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور جو پی پی پی کے چاہنے والے تھے وہ آج باپ میں شامل ہورہے ہیں لوگوں کی اچانک وفاداریاں تبدیل کرنے سے لسبیلہ کی سیاست میں عجیب کفیت طاری ہوگئی ہے الیکشن 2018 جہاں ملک بھر میں گہما گہمی کا سماں ہے وہی لسبیلہ میں بھی سیاسی موسم شدید گرم 25جولائی کو لسبیلہ کی تاریخ میں ایک بہت بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں