حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈل لیول تک پہنچ گئی

بدھ 20 جون 2018 21:00

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈل لیول تک پہنچ گئی کراچی اور حب کو پانی کی سپلائی ایک دو روز میں بند ہونے کا خدشہ محکمہ ایری گیشن کو پمپنگ کیلے فنڈز جاری نہ ہوسکے دوسری جانب محکمہ ایری گیشن اور حب پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کا سلسلہ بھی جاری.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب اور کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی سپلائی آئند چند روز میں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے دوسری جانب محکمہ ایری گیشن لسبیلہ کے ذمہ داران کے مطابق ڈیم سے حب شہر کو پانی کی سپلائی پمپنگ کے ذریعے ممکن ہوگی مگر تاحال محکمہ ایری گیشن کو پمپنگ کیلے حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہوسکے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے حب کو پمپنگ کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع نہ ہوسکی حب شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا سونے پہ سہاگا حب میں پانی کی کمی تو دوسری جانب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کا سلسلہ بھی نہ رک سکا روزانہ سینکڑوں واٹر ٹینکرز کینال سے پانی چوری کرکے کراچی کو سپلائی جاری ہے کوئی روکنے والا نہیں محکمہ ایری گیشن اور حب پولیس نے چپ سادھ لی ہے حب کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر کینال سے ٹینکر مافیا پانی چوری کرکے کراچی کو سپلائی کررہی ہی.۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں