پی بی 49کے عوام کو اپنی حالت زار کو خوشحال بنانے کیلئے 25جولائی کو کتاب کو کامیاب کرنا ہوگا،مولانا شاہ محمد صدیقی

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار برائے پی بی 49 حب دریجی مولانا شاہ محمد صدیقی نے اکرم کالونی اور امیر آباد حب میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی بی 49کے عوام کو اپنی حالت زار کو خوشحال بنانے کے لئے 25جولائی کو کتاب کو کامیاب کرنا ہوگا اور متحدہ مجلس عمل ہی وہ واحد جماعت ہے جو قومی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ روایتی سیاست دان ہمیشہ انتخابات کے موقع پر حب کے عوام کو دودھ اور شہد کی جعلی نہریں دکھاتے ہیں لیکن جب اقتدار میںآتے ہیں توپھر حب کے عوام اجنبی کو اجنبی کہہ کر بھول جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حب کے عوام تمام سہولیات زندگی سے محروم ہیں اور نقل مکانی کرنے پر مجبورہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا اب وقت آیا ہے کہ حب کے عوام25جولائی کو استحصالی قوتوں کا حساب کرکے متحدہ مجلس عمل کو کامیاب بنائیں، اس وقت ان کے ہمراہ قاری عبید اللہ، مفتی محمد یوسف، مفتی عبدالولی، مولانا عزت اللہ، میر محمد لقمان محمد حسنی، حافظ نصیب اللہ، مولانا خدابخش خدرانی، مولانا محمد اسماعیل ، مفتی کفایت اللہ، مولانا احمد محمود، حافظ ہدایت اللہ، مولانا عبدالکریم، حافظ حزب اللہ، قاری محمد خالد و دیگر کافی تعداد میں کارکنان تھے،

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں