ْحالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میںووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا،محمد خان اچکزئی

اگر کسی کو انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کا شبہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے ، گورنر بلوچستان

جمعرات 9 اگست 2018 21:34

ْحالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میںووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا،محمد خان اچکزئی
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میںووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا۔ اگر کسی کو انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کا شبہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر ایند میرین سائنسز میں ایڈمنسٹریشن اور وٹنری بلاکس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرر ہے تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ انتخابات نتائج میں تاخیر آرٹی ایس سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی تا ہم اگر کسی کو انتخابات کے شفاف ہونے میں کوئی شک ہے تو وہ اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن کو پیش کر سکتا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی او ر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے خطاب کیا۔تقریب میں کمشنر قلات ڈویڑن سعید احمد جمالی ، ڈی سی لسبیلہ، کمانڈنٹ ایف سی لسبیلہ سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر بلوچستان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں