لسبیلہ کے لوگ پرامن اور محب وطن ہیں ،قیام پاکستان میں یہاں کے لوگوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر

بدھ 15 اگست 2018 00:20

لسبیلہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے احاطے میں ہوئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے پرچم کشائی کی اس موقع پر لیویز اورپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے یوم آذادی کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی جشن آذادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جارہی ہیںضلعی انتظامیہ نے مختلف پروگرامز تشکیل دی ہیں تعلیمی اداروں میں یوم آذادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلوز اور دیگر تقاریب کے ساتھ اسپورٹس کے مقابلے میں منعقد کئے جارہے ہیں انھوںنے کہا کہ لسبیلہ کے لوگ پرامن اور محب وطن ہیں قیام پاکستان میں یہاں کے لوگوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں تقریب سے ڈی پی او لسبیلہ آغا رمضان علی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالواحد شاکر اور دیگر مقررنین نے یوم آذادی کی مناسبت سے خطاب کیا ،اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، درایں اثناء ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے اے سی حب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کا دورہ کیا جشن آذادی کے موقع پر قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں ،انھوںنے مختلف بیرکوں اور جیل کے اندر موجود ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیاطبی عملے سے ملاقات کی قیدیوں سے درخواستیں بھی وصول کیں ، جیل سپرنٹنڈنٹ شکیل بلوچ نے ڈی سی لسبیلہ جیل کی سیکیورٹی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات چار دیواری کے تعمیر سمیت دیگر اہم معاملات ومسائل سے بھی آگاہ کیا ،علاوہ ازیں جشن آذادی کے موقع پر لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے گڈانی ،وندر ، دریجی ، اوتھل بیلہ حب کے سرکاری عمارتوں پر چراغاں اور نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی وترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،صنعتی شہر حب میں مختلف مقامات پر جشن آذادی کی مناسبت تقاریب کا انعقاد اور شہریوں کی جانب سے وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ریلیاں بھی نکالی گئیںسب سے بڑی ریلی بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی کے عوامی رابطہ آفس سے امان اللہ لاسی اور سابق ضلع نائب ناظم ابراہیم دودا کی قیادت میں نکالی گئی شہریوں کی بڑی تعداد یلیوں میں شرکت کرکے جشن آذادی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوئے ،،اسپورٹس افسر لسبیلہ محمد یوسف مینگل کی جانب سے جشن آذادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جشن آذادی اسپو رٹس ایونٹس لاکھڑا، اوتھل اور صنعتی شہر حب میں منعقد کئے گئے ہزاروں شہری جشن کے اسپورٹس ایونٹس میں شریک ہوئے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں