سانحہ لسبیلہ، مسافر کوچ میں خفیہ طور پر ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا،ایس پی لسبیلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 22 جنوری 2019 09:58

سانحہ لسبیلہ، مسافر کوچ میں خفیہ طور پر ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا،ایس پی لسبیلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2019ءمسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی اور تمام افراد کی لاشیں کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرانے سے گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 27 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو کراچی منتقل کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں سمیت ٹرک ڈرائیور اور کلینر بھی شامل ہے جب کہ حادثے کے 4 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی میں طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ افسوسناک سانحے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔۔ایس پی لسبیلہ آغا رمضان کے مطابق مسافر کوچ میں خفیہ طور پر ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا جس کے باعث گاڑیوں میں آگ بھڑکی، بیلہ حادثے کے زخمی بلوچستان کے ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، انتظامیہ سے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں