حکومت نے گوادر کے بعد بلوچستان میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دے دی

حب میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی گئی، قومی ترقیاتی کونسل کا اعلامیہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 8 اگست 2019 20:51

حکومت نے گوادر کے بعد بلوچستان میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دے دی
لسبیلہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2019ء) حکومت نے گوادر کے بعد بلوچستان میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں حب میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ گوادر کے بعد بلوچستان میں لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان کے شہر گوادر میں دنیا کی گہری ترین قدرتی بندرگاہوں میں سے ایک تعمیر کی گئی ہے جس پر اب کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ یہ بندرگاہ چین کی مدد سے تعمیر کی گئی ہے اور اب کومت نے گوادر کے بعد بلوچستان میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں