حب ،سٹی پولیس کا کراچی کے نوجوان پر منشیات کے مقدمے کے معاملے کا ڈی آئی جی قلات رینج نے نوٹس لے لیا

بدھ 21 اگست 2019 19:55

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) حب سٹی پولیس کا کراچی کے نوجوان پر منشیات کے مقدمے کے معاملے کا ڈی آئی جی قلات رینج نے نوٹس لے لیا معاملے کی انکوائری کیلے کمیٹی تشکیل فہد نامی نوجوان کے والد عبدالرشید انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کمیٹی پر تحفظات کا اظہارچند روز قبل حب سٹی پولیس نے فہد نامی کراچی کے رہائشی نوجوان جو انکے والدین کے مطابق ایک پیشی میں سیشن کورٹ حب آیا تھا سے منشیات برآمدگی کے معاملے پر والدین نے مقدمے کو جعلی قرار دیکر آواز اٹھایا جس پر زرائع کے مطابق ڈی آئی جی قلات رینج آغا یوسف علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے کا حکم دیدیا اور اے ایس پی حب نوید عالم کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس معاملے کی انکوائری کرکے ڈی آئی جی کو رپورٹ پیش کریگی فہد کے والد عبدالرشید کے مطابق انکوائری کمیٹی نے مجھے جمعرات کے روز طلب کرلیا تو میں حاضر ہوا مگر انکوائری ٹھیک طرح سے نہیں ہورہی ہماری بات نہیں سنی جارہی اور جو انکوائری رکھنے کے باوجود تاحال ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر اپنے اپنے عہدوں پر بیٹھے ہیں اور میرے بیٹے کو تھانے کے لاک اپ میں پریشرائز کرکے الٹے سیدھے بیانات لیے جارہے ہیں اور انکوائری کے نام پر ہمیں بھی بیٹے سے ملنے کی اجازت ختم کردی ہے یہ کونسا انکوائری ہے جو آفیسران لائن حاضر تک نہیں اور والدین کو ملنے تک نہیں دیا جارہاعبدالرشید نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں