عمران خان21اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر حب پہنچیں گے

کنڈ میں 1320 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان21اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر حب پہنچیں گے وزیر اعلی جام کمال خان گورنر بلوچستان وفاقی وزرا بھی ہمراہ ہونگے جہاں وہ کنڈ میں 1320 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے پاور پلانٹ سی پیک منصوبے حصہ ہے چائنا پاور جنریشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے مکمل کیا ہے تقریب حب کو ذرائع کے مطابق تقریب کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس موقع سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں