اسپیشل اکنا مک زون کے قیام سے بے روز گا ری کے خاتمے میں مدد ملے گی ،حا جی طور اتما نخیل

صنعتوں میں 75فیصد مقامی افراد کے کو ٹے پر عمل در آمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا، صوبا ئی وزیر صنعت و حر فت

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) صوبا ئی وزیر صنعت و حر فت حا جی طور اتما نخیل نے کہا کہ اسپیشل اکنا مک زون کے قیام سے بے روز گا ری کے خاتمے میں مدد ملے گی ، صنعتوں میں 75فیصد مقامی افراد کے کو ٹے پر عمل در آمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا، وزیر اعلی بلو چستا ن کی خواہش ہے کہ صوبے کے مقامی سر ما یہ کا ر بھی اسپیشل اکنا مک زون میںسر ما یہ کا ری کریں، سابقہ ادوار میں لیڈا میں ہو نے والی سیا سی مداخلت کی وجہ سے ادارہ بحران کا شکا ر ہو گیا تھا جبکہ اب ایسانہیں ہو رہا ہے ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے لیڈا ریسٹ ہا ئو س حب میں میڈیا کے نما ئندئو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایم ڈی لیڈا محمد اسلم تر ین بھی مو جو د تھے حا جی طو ر اتما نخیل نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ ہا ئیٹ ایریا کے فیز ٹو میں 406ایکڑ اراضی پر مشتمل اسپیشل اکنا مک زون کے قیا م سے لسبیلہ سمیت بلو چستا ن بھر کے ہز اروں بے روز گا ر نو جو انوں کو روزگا ر کے مواقع میسر آئیں ہو نگے ، علا قے میں معاشی خو شحا لی آئے گی اور صنعتی تر قی کا عمل مذید تیز ہو گا ، انہو ںنے کہا کہ وزیر اعلی بلو چستان جام کما ل خان عالیا نی صوبے کے مقامی سر ما یہ کا روں کو بھی اسپیشل اکنامک زون میں سرما یہ کا ری کے مواقع فر اہم کرنے کے خواہا ں ہیں ، مو جو دہ حکو مت سابقہ ادوار میں بلو چستا ن کے عوام کے ساتھ ہو نے والی نا انصافیوں کے ازالے کی ہر ممکن کو شش کررہی ہے ، تعلیم ، صحت اورروزگا ر سمیت دیگر اجتما عی کامو ں پر بھر پو ر تو جہ دی جا رہی ہے صوبا ئی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعتو ں میں مقامی لو گو ں کے 75فیصد کو ٹے پر عمل در آمد کو یقینی بنا نے کے لئے اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ،مقامی بے روز گا ر نوجو انو ں کے ساتھ ہو نے والی حق تلفی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،انہو ںنے کہا کہ سابقہ حکومتو ں کے دور میں لیڈا میں ہو نے والی سیا سی مداخلت کی وجہ سے بد حا لی کا سامنا کر نا پڑا تھا ہما ری حکو مت کے آنے کے بعد یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے اسلم تر ین کی بہتر ین منیجمنٹ کی وجہ سے آج لیڈا اپنے پا ئو ں پر کھڑا ہو چکا ہے امید ہے کہ لیڈا اپنے وسائل سے ہا ئیٹ ایر یا کے انفر ا اسٹریکچر کو بہتر بنا ئے گا جس میں صوبا ئی حکو مت بھی ان کی ہر ممکن مدد کر ے گی اس موقع پر موجو د ایم ڈی لیڈا محمد اسلم تر ین نے کہا کہ لیڈا پہلے خسارے میں تھا اب منافع بخش ادا رہ بن چکا ہے گذشتہ تین ما ہ سے ملا زمین کو اپنے وسائل سے تنخواہیں دی جا رہی ہیں انہو ںنے کہا کہ جلد ہی ہا ئیٹ میں 12ارب روپے کی سر ما یہ کا ری ہو گی جس میں 11سو افرادکو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے ہماری کوشش ہو گی زیا دہ سے زیا دہ یہا ں کے مقامی لو گو ںکو روزگا ر کیا جا ئے ، وندر سونمیا نی میں بوٹ بلند نگ انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جا ئے گا کشتی سازی میں منسلک لو گو ں کی رہنما ئی کی جا ئے گی جس سے ماہی گیر وں کو سپورٹ ملے گی انہو ںنے کہا کہ ما حولیا تی آلو دگی کے خا تمے کے لئے محکمہ تحفظ ما حولیا ت کے ساتھ ملکر کام کیا جا رہا ہے اور ما حولیا تی آلو دگی کا سبب بننے والی صنعتو ں کے خلاف بھی اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں