حضرت امام حسین اور شہدا کربلا کا چہلم ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی نہایت عقیدت احترام کے ساتھ منایا

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) حضرت امام حسین اور شہدا کربلا کا چہلم ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی نہایت عقیدت احترام کے ساتھ منایا، گیا امام بارگاہ حسینی جام یوسف کاکونی میں چہلم کی مجلس سے علما طارق حسین مشہدی، مولانا سجاد علی مطہری، مولانا عبدالوہاب لغاری خطاب کیا اور شہدا کربلا کے واقع پر روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ واقع کربلا میں حضرت امام حسین اور دیگر شہدا نے قربانی دے کر اسلام کا پرچم بلند کیا دین کو بچانے کیلیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا واقع کربلا ہمیں پیار محبت کا درس دیتا ہے مجلس اعزا کے بعد امام بارگاہ حسینی سے ماتمی جلوس برآمد ہوا عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی زالجناح تعزیے بھی نکالے گئے جبکہ چہلم کے ماتمی جلوس پولیس کی جانب، سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گے تھے ماتمی جلوس کے اختتام پرلنگر بھی تقسیم کیا گیا

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں