ایف سی آواران ملیشیا کی کارروائی لاکھوں روپے کی غیرقانونی ایرانی ڈیزل برآمد

بدھ 20 نومبر 2019 21:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ایف سی آواران ملیشیا کی کارروائی لاکھوں روپے کی غیرقانونی ایرانی ڈیزل برآمدایف سی زرائع کے مطابق آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان میجر جنرل سعید احمد ناگرا کے اینٹی اسمگلنگ اشیا ء کے روک تھام کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایف سی آواران ملیشیاء 61 ونگ حب نے خفیہ اطلاع پر کچے کے راستے میں کامیاب کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل سے لوڈ 5 گاڑیاں تحویل میں لیکر 64ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا برآمدشدہ ایرانی ڈیزل کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں