لسبیلہ میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی

اتوار 16 فروری 2020 23:00

کوئٹہ ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) لسبیلہ میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کواوتھل کے قریب تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سراج احمد جاںبحق جبکہ سخی بخش زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں نورانی کراس کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل سے گرکر ایک شخص جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشوں اورزخمیوںکو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں