اساتذہ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور انہیں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں ،ایجوکیشن آفیسر و کمشنر بوائے اسکاؤٹس لسبیلہ

ہفتہ 22 فروری 2020 18:50

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں عالمی یوم اسکاوٹنگ کے موقع آگاہی داخلہ مہم اور شجر کاری مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و کمشنر بوائے اسکاؤٹس لسبیلہ نوید احمد ہاشمی ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس آرگنائزر محمود علی شاہ اور سیکریٹری بوائے اسکاؤٹس لسبیلہ محمد رفیق بلوچ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں ڈی ڈی او ایجوکیشن دریجی گہرام خان مگسی ڈی ڈی او ایجوکیشن گڈانی فقیر محمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز اسکول جام کالونی رحمت اللہ لاسی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز اسکول اکرم کالونی نزیر احمد شیخ اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ سینئر ٹیچر خالد ظفر جی ٹی اے کے رہنما عبدالعزیز رونجھو ڈی ڈی ایس او نزیر احمد اچارہ عبدالطیف عبدالعزیز محمد قاہر اور شہری رضاکار تنظیم کے غلام رسول بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے قومی شاہراہ کا گشت کیا بعد ازاں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حب میں تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب سے ایجوکیشن آفیسر و کمشنر بوائے اسکاؤٹس لسبیلہ نوید احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور انہیں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ وہ تاکہ ایک اچھے شہری بن سکیں انہوں نے کہاکہ اسکاوٹس کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے حب میں تین روزہ کیمپ لگایا جائے گا جس میں لسبیلہ کے تمام اسکاوٹ کو موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ لسبیلہ کے عوام کی خدمت کر سکے اور ان میں میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہو انہوں نے کہا کے کے داخلہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے پڑے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان کے تحت تمام بچوں کو اسکولوں میں داخل کروائے اوروہ اچھی تعلیم حاصل کرکے کے لسبیلہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں تقریب سے ڈسٹرکٹ اسکاوٹس آرگنائزر محمود علی شاہ اور یونٹ لیڈر عبد اللطیف نے بھی خطاب کیا بعد ازاں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہمیں میں شجر کاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید احمد ہاشمی سمیت دیگر محکمہ تعلیم کے افسران نے پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں