ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا کرونا کیخلاف فرائض سرانجام دینے ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس اور نرسز کو خراج تحسین

کورونا کیخلاف جنگ میں پہلے سپاہی فرنٹ لائن پر آپ نے لڑنا ہے ،ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جو قرنیانیاں دے رہے ہیں معاشرے کا ہرفرد آپکو خراج تحسین ہیش کرتا ہے ،حسن وقار چیمہ

بدھ 1 اپریل 2020 22:50

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے کوروناوائرس کے خلاف فرائض سرانجام دینے ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس اور نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں پہلے سپاہی فرنٹ لائن پر آپ نے لڑنا ہے ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جو قرنیانیاں دے رہے ہیں معاشرے کا ہرفرد آپکو خراج تحسین ہیش کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو اوتھل میں ڈاکٹر زاور پیرامیڈکس کے اعزازمیں منعقدہ سلامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ لسبیلہ انتظامیہ یہ یقین دلاتی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ سلامی آپکے اعزاز میں آپکی خدمات کے اعتراف میں دی جارہی ہے ایس ایس پی لسبیلہ پرویز عمرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس معاشرے میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر آپ لوگ ہیں اور ہم آپکے ساتھ کھڑے ہیں کورونا کوشکست دینے کیلئے آپ کے بلند حوصلوں کیساتھ قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں انشاائ اللہ آپکی کوششیں رائیگاں نہیں جائینگی لسبیلہ پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں یرقدم آپکے ساتھ ہے اور رہیگی ،،اس موقع پر ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور ،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ ،ایدھی ویلفیئر فائونڈیشن،اور پی پی ایچ آئی کے ٹیم ممبران بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں