وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،درچین مری

جمعہ 2 اکتوبر 2020 22:40

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،درچین مری
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی سینئر رہنما درچین مری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے صوبے میں ڈویلپمنٹ کے بیشتر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ڈویلپمنٹ کے حامل منصوبے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل 184 منصوبوں کا جامع جائزہ لے کر ان پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ڈویلپمنٹ منصوبوں کا خود بخوبی جائزہ لے کر احکامات جاری کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے بلوچستان بھر میں ترقیاتی اقدامات کے ثمرات واضح دکھائی دے رہے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے ترقیاتی پیکج کا مقصد ان اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور اٴْن کو باقی اضلاع کے برابر لانا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان پورے بلوچستان میں یکساں ترقی و خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے صوبائی حکومت ڈویلپمنٹ کے حامل تمام تر منصوبوں کو جلد اور شفافیت سے پایا تکمیل تک پہنچائے گی۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے جام کمال نے بہت سے اقدامات کیے ہیں صحت کیلئے تمام حکومتوں سے زیادہ جام حکومت نے فنڈز دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی وفاقی حکومت سے بلوچستان کی عوام کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے بلوچستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے گزشتہ پچاس سال میں جو کام نہیں ہوئے وہ ڈھائی سال میں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی پارٹی کو مزید فعال و منظم بنارہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی لوگوں کی آخری امید ہے انشاء اللہ اگلے پانچ سال بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے ہیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں