حب میں فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد زخمی ہوگئے

دھماکا فٹ بال فائنل میچ کے دوران ہوا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 اپریل 2021 18:24

حب میں فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد زخمی ہوگئے
حب (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2021ء) حب میں فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکا ہوا، جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حب کے علاقے الہ آباد ٹاؤن کے فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکا ہوگیا ہے، دھماکااس وقت ہوا جب فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اوربم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت جاننے سے متعلق کاروائی کی جارہی ہے۔ مزید برآں بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے پہاڑی علاقے آب گم میں سی ٹی ڈی کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کامیاب آپریشن میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوئی اور داعش کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق مذکورہ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ بنا رہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے انکا مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ مذکورہ کارروائی میں فائرنگ کا بھی شدید تبادلہ ہوا۔جبکہ 3 دہشت گرد پہاڑی سلسلے میں فرار ہوئے جنکا تعاقب جاری ہے۔ مذکورہ آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے دستاویزات، نقشے اور دیگر مواد بھی ملا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں