لسبیلہ و گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

لسبیلہ اور گوادر کے مسائل بالخصوص ماہی گیروں کی مشکلات سے وزیر اعظم کوآگاہ کیا وزیر اعظم نے بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ ٹرالر نگ کی روک تھام کیلئے چیف سیکرٹری کو احکامات دیئے

جمعرات 24 جون 2021 21:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) لسبیلہ و گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ رو ز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انھوں نے وزیر اعظم کو لسبیلہ اور گوادر کے مسائل بالخصوص ماہی گیروں کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ ٹرالر نگ کی روک تھام کیلئے چیف سیکرٹری کو احکامات دیئے اور وفاقی وزیر بحری اٴْمور علی زیدی کو ہدایت دی کہ مچھلی کے غیر قانونی شکار کو روکنے کیلئے موثر پالیسی بنائی جائے تاکہ ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ ہو ایم این اے اسلم بھوتانی نے اس موقع پر پسنی جیٹی کی بحالی میں رکاوٹ کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا وزیر اعظم نے ایم این اے اسلم بھوتانی کو کہا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوادر کا دورہ کر رہے ہیں اور کہاکہ وہ بھی اس دورے کے موقع پر انکے ساتھ شامل ہوں تاکہ مقامی لوگوں کے جو بھی مسائل ہیں اٴْنہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے ایم این اے اسلم بھوتانی جولائی کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر انکے ہمراہ ہونگے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں